ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ’’سردارپٹیل نے آرایس ایس پرپا بندی لگائی تھی‘‘کانگریس نے کہا،پٹیل کانام لینامودی کی مجبوری،مایاوتی کے بھی تیکھے تیور

’’سردارپٹیل نے آرایس ایس پرپا بندی لگائی تھی‘‘کانگریس نے کہا،پٹیل کانام لینامودی کی مجبوری،مایاوتی کے بھی تیکھے تیور

Thu, 01 Nov 2018 12:13:32  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، نومبریکم(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرداخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 143ویں سالگرہ ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے سردار پٹیل کے مجسمہ کو بدھ کے روزملک کو وقف کیا۔کانگریس لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ رہتے کبھی بھی مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، اور ابوالکلام آزاد کا نام نہیں لیتے تھے اور نہ ہی ان یادگاروں پر جاتے ہوئے کسی نے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی دیر آ ئے، درست آئے،وہ اب قومی سطح پر ہیں تو ان کی مجبوری ہے گاندھی اورسردار پٹیل کا نام لینا،حالانکہ سردار پٹیل نے ہی آر ایس ایس پر پابندی لگا ئی تھی۔کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ سردار پٹیل کے تعاون کو بھولا نہیں جاسکتا۔وہیں بی ایس پی سپریمومایاوتی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ’اسٹیچو آف یونٹی‘نام کی مورتی بنائے جانے پر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔مایاوتی نے کہاہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اینڈ کمپنی کو معاشرے کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔مایاوتی نے مزید کہا کہ بی جے پی پہلے بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر سمیت دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقے کے عظیم سنتوں، گرووں اور عظیم لوگوں کے اعزاز میں بی ایس پی کی طرف سے بنائی گئی مورتیوں، عمارتوں، مقامات، یادگاروں اور پارکوں کو فضول خرچی بتا کر اس کی تنقید کرتے تھے،اب بی جے پی تقریباََ000 3کروڑ کروڑ روپے خرچ کرکے سردار پٹیل کی ’اسٹیچو آف یونٹی‘ مجسمے پر وزیراعظم نریندر مودی احترام دکھارہے ہیں۔
 


Share: